October 2018
اسلام آباد:  وزیرِاعظم عمران خان نے کو ملک درپیش مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو قرض کے بدترین بحران کا سامنا ہے، دوست ممالک یا آئی ایم ایف سے 
 قرض لینا اشد ضروریہے۔


 سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) یا دوست ممالک سے قرض لئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ ملک کو اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو سے تین ماہ سے زیادہ 
کا زرمبادلہ نہیں ہے اور اس وقت دوست ممالک کے قرضوں کی اشد ضرورت ہے۔ 

News Source: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/463242
کراچی میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران بسوں اور وینز میں لگے سی این جی سیلنڈر کے خلاف کارروائی کرنے اور آن لائن ٹیکسی سروس کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہکیا گیا ہے، اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ نے استفسار کیا کہ کراچی میں گزشتہ روز کریم ٹیکسی کا واقعہ پیش آیا تھا یہ کیسے ہوا۔


اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کریم اور اوبر ٹیکسی نے حکومت سے اجازت نہیں لی، کریم اور اوبر ٹیکسی کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں، اگر اجازت نہیں   لی گئی تو ان کو بندکردیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کریم اور اوبرٹیکسی سروس انتظامیہ کو خط لکھا جائے جب کہ بائیکیا اور کریم موٹر بائیک کو بھی بند کریں کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 

https://www.naibaat.pk/22-Oct-2018/18009  :News Source