کراچی میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران بسوں اور وینز میں لگے سی این جی سیلنڈر کے خلاف کارروائی کرنے اور آن لائن ٹیکسی سروس کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہکیا گیا ہے، اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ نے استفسار کیا کہ کراچی میں گزشتہ روز کریم ٹیکسی کا واقعہ پیش آیا تھا یہ کیسے ہوا۔


اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کریم اور اوبر ٹیکسی نے حکومت سے اجازت نہیں لی، کریم اور اوبر ٹیکسی کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں، اگر اجازت نہیں   لی گئی تو ان کو بندکردیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کریم اور اوبرٹیکسی سروس انتظامیہ کو خط لکھا جائے جب کہ بائیکیا اور کریم موٹر بائیک کو بھی بند کریں کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 

https://www.naibaat.pk/22-Oct-2018/18009  :News Source
Share To:
Next
Newer Post
Previous
This is the last post.

Magi pk

Post A Comment:

0 comments so far,add yours